منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

متنازعہ فلم ’’پدماوتی‘‘ پر نریندر مودی کی خاموشی معنی خیز ہے‘شتروگھن سنہا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شتروگھن سنہا نے متنازعہ فلم’’ پدماوتی‘‘ پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ پدماوتی‘‘ کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہے اور لوگ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ آخربڑے بڑے اداکار جن میں خاص طور پر امیتابھ بچن، عامرخان اور شاہ رخ خان شامل ہیں کی جانب سے کسی طرح کا تبصرہ اب تک کیوں نہیں آیا

اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اطلاعات و نشریات کی وزیر اور ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ،جو معنی خیز ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شترو گن سنہا کا کہنا تھا کہ جہاں تک میرے کچھ کہنے کا سوال ہے تو میں اسی وقت کچھ کہوں گا جب سنجے لیلا بھنسالی اس معاملے پرکچھ کہیں گے،میں اسی وقت بولتا ہوں جب مجھے بولنا ہوتا ہے ،میں فلمسازوں کے مفادات اور راجپوت کمیونٹی کی عظیم روایات ، قربانی وشجاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کچھ کہوں گا۔غورطلب ہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ سے راجپوت کمیونٹی بہت ناراض اور غصے میں ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس فلم میں راجپوت کمیونٹی کی خاتون کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے ، خاص طور پر رانی’’ پدماوتی‘‘ کا گھومر رقص تنازعے کا موضوع بنا ہوا ہے،ان کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…