منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

خوبصورت لیڈی پولیس کی وائرل تصاویر کے پیچھے چھپا سچ سامنے آ گیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( آن لائن )انٹرنیٹ اپنے خیالات کے اظہار کیلئے ایک اچھا فارم ہے تاہم کئی بار لوگ اس کے ذریعے کنفیوثزن بھی پھیلا دیتے ہیں اور مختلف خبروں اور واقعات کو بلاتصدیق شیئر کر دیتے ہیں۔ کچھ روز پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پنجاب پولیس کی ایک لیڈی ایس ایچ او کی تصویر وائرل ہو گئی۔ تصویر میں ایک خوبصورت پولیس آفیسر ڈیوٹی پر نظر آتی ہے، پھر کیا تھا انٹرنیٹ پر ایک طوفان آ گیا، کی ہے، اور دل جلوں نے اس تصویر

پر تبصروں کی بھرمار کر دی۔ اس پولیس آفیسر کا نام ہرلین من بتایا گیا۔ اب ان تصاویر کے پیچھے چھپا سچ بھی سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ یہ تصویر کسی پولیس آفیسر کی نہیں بلکہ اداکارہ کائنات اروڑا کی ہیں جنہوں نے ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ تصویر اپلوڈ کی تھی، تاہم شائقین نے اس تصویر کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس تصویر پر تبصروں کی بھرمار شروع ہو گئی۔ اس کے بعد کائنات اروڑا کو اپنا وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کہ وہ پنجابی فلم جگا جیوندا اے میں پولیس آفیسر کا رول ادا کر رہی ہیں۔ دسمبر 1982ء کو دہلی میں پیدا ہونے والی کائنات دیویا بھارتی کی کزن ہیں، کائنات اروڑا اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ کائنات نے 2010 میں فلم کھٹا میٹھا میں شامل ایک گانے میں پرفارمنس کر کے بالی ووڈ میں ڈیببیو کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم گرینڈ مستی من کاٹھا ، لیلیٰ او لیلیٰ اور رام گوپال ورما کی فلم سیکریٹ میں بھی کام کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…