منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ والوں کا اصل نظر یہ کرپشن ہے ملک اس نظر یہ کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا ‘چوہدری محمدسرور

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا اصل نظر یہ’’ کر پشن‘‘ہے ملک اس نظر یہ کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا ،موجودہ نظام میں ملک میں ترقی اور خوشحالی ایک خواب ہی رہے گی،کسی بھی نااہل شخص کا پارٹی کی سر براہی کر نا ملک اور جمہوریت کیساتھ بدترین مذاق ہے اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف لاہور

کے صدر ولید اقبال اور شیخ امتیازاور نعیم الحق نے چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی امور، تنظیم سازی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نیا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ضرور کامیاب ہوگی ‘پنجاب میں خزانے سے 2ارب 60کروڑ لوٹنے کا انکشاف صوبے اور عوام کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے ‘صحت کی سہولتوں کہ فراہمی کا نعرہ لگانیوالوں کو لاہور میں ہسپتالوں کے باہر بچوں کو جنم دینے پر مجبور خواتین کیوں نظر نہیں آتیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنیوالے انتخابات سے پہلے کارکنوں کو بھی بھر پور انداز میں متحر ک کر نے کا موقعہ مل سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوئوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے آج بھی پنجاب میں پولیس اور جرائم پیشہ لوگ بے قابو نظر آتے ہیں اور غر بت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیںکیونکہ حکمرانوں کا اصل نظر یہ کر پشن ہے۔ولید اقبال نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور جب تک (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت موجودہے ملک میں کبھی عوامی مسائل حل نہیں ہونگے کیونکہ ان حکمرانوں کو ملک اور قوم کی نہیں صرف اپنی فکر ہے ۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…