منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی، دپیکا پڈوکون

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکاررنویر سنگھ کو ٹھکرا کر بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اوراداکار شاہد کپورکو قتل کرنیکی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کی شادی بھارت کا قومی مسئلہ بنا ہوا ہے جن میں سرفہرست بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا وغیرہ شامل ہیں۔ مداح جاننا چاہتے ہیں کہ ان

کے پسندیدہ اداکارآخرکب اور کس سے شادی کریں گے۔ سلمان خان تو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی فی الحال شادی کے موڈ میں نظر نہیں آرہے تاہم دپیکا پڈوکون نے شادی کرنے کی خواہش کااظہار کردیا ہے۔حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے بھارتی ٹی وی کے متنازعہ اور مقبول ترین رئیلیٹی شو ’بگ باس سیزن11‘میں اپنی فلم’پدماوتی‘کی تشہیر کے لیے شرکت کی جہاں انہوں نے شوکے میزبان سلمان خان سے خوب گپ شپ کی۔ سلمان نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دپیکا سے مداحوں کی خواہش پران کے آئندہ مستقبل کے لائحہ عمل اورشادی سے متعلق سوال کرڈالا۔سلمان نے دپیکا سے پوچھا اگرآپ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنویر سنگھ اورشاہد کپور میں سے کسی کو قتل کرنے، شادی کرنے اور کسی کے ساتھ گھومنے جانے کا موقع ملے تو آپ کسے منتخب کریں گی جس کے جواب میں دپیکا نے کہا کہ وہ ’پدماوتی‘کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کرنا چاہیں گی، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گی جب کہ شاہد کپوراپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ خوشگوارازدواجی زندگی گزاررہے ہیں لہٰذا موقع ملا تو وہ شاہد کپور کو قتل کرنا چاہیں گی۔دپیکا پڈوکون کے اس جواب سے شو میں موجود شائقین کے ساتھ سلمان خان بھی حیرت زدہ ہوگئے کیونکہ انہیں توقع تھی کہ دپیکا شادی کے لیے اپنے دوست رنویرسنگھ کا نام لیں گی۔واضح رہے کہ تنازعات کا شکار فلم ’پدماوتی‘یکم دسمبرکو ریلیز ہونی تھی تاہم فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکاپڈوکون کو ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث فلم کی ریلیز فی الحال موخر کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…