شہداد پور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے الزام عائد کیا ہے کہ بینظیربھٹو کا وصیت نامہ جعلی تھا جس کا مخدوم امین فہیم نے اپنے زندگی میں ہی بتادیاتھا، انہوں نے کہاکہ قطری خط کی طرح اس وصیت نامے میں حقیقت ہوتی تو سامنے آجاتی ۔ آصف علی زرداری نے چالاکی کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایااور بینظیر کا کارڈ استعمال کیا پھراقتدارمیں آکر ان کے خون سے بھی انصاف نہیں کیا۔ وہ شہداد پور
میں پہلوان رند کی رہائش گاہ پر چائے پارٹی میں شریک تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوںنے سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں مال جمع کر کے سندھ کو کنگال کر دیا ہے۔آصف زرداری کوسندھ میں پی ٹی آئی سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سمیت متحدہ کے رہنماﺅں کے ہاتھ بلدیہ ٹاﺅن سانحہ کے بیگناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے جلسوں نے جیالوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔