منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے بارے میں ایف آئی اے لاہورکو تحریری شکایت کر دی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(این این آئی)اداکارہ عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے بارے میں ایف آئی اے لاہورکو تحریری شکایت کر دی۔اداکارہ کے مطابق نامعلوم افراد انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں ٗان کے خلاف کارروائی کی جائے۔عمائمہ ملک نے کہا کہ انہیں کافی

عرصے سے نازیبا اور دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں اور گزشتہ چار ماہ سے وہ سخت ذہنی تشدد کا شکار ہیں تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ انہیں گزشتہ چارماہ سے سائبر بلنگ کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے اور وہ اکیلی یہ ذہنی تشدد برداشت کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عمائمہ ملک کے مطابق مجھے کئی ماہ سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جن کے باعث میں گزشتہ چارماہ سے سخت ذہنی تنا کا شکار ہوں مجھے موصول ہونے والے دھمکی بھرے پیغامات نے میری زندگی کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے لیکن اب میں مزید یہ سب برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اس تشدد کا ختم کردیا جائے ٗ اگر ہم ابھی اس پر بات نہیں کریں گے تو کب کریں گے۔عمائمہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت انسان مجھے معلوم ہے کہ سوسائٹی، شوبز انڈسٹری میری فیملی اور خود میرے لیے میری کیا ذمہ داریاں ہیں میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ عمائمہ ملک ان

دنوں پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ارتھ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔یہ فلم 1982ء میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم ارتھ کا پاکستانی ورژن ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض مہیش بھٹ نے ادا کیے تھے، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…