تربت(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے راستے خلیجی ممالک جانیوالے 15افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا،جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، تمام افراد کو اغواء کرکے پہاڑ پر لے جاکر گولیاں ماری گئیں۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق بلیدہ میں پہاڑوں سے 15لاشیں ملی ہیں، لاشیں ڈی ایچ ہسپتال منتقل کردی گئیں، اسٹنٹ کمشنر جمیل احمد کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، تمام افراد کو
اغواء کیا گیا،اور پہاڑپر لے جا کر گولیاں ماری گئیں، جاںبحق افراد ایران کے راستے خلیجی ممالک جارہے تھے۔دریں اثنا اس افسوسناک واقعے کی جانب سے صدر، وزیر اعظم سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے شدید مذمت کی ہے ،۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بلوچستان میں پیش آنے والے چند واقعات کے بعد سے امن وامان قائم کرنے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔