ملتان(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بڑے جلسوں کے بعد تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو بڑی کامیابی مل گئی ،بہاولنگرسے پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ضیاء سے تعلق رکھنے والے چار سابق اراکین اسمبلی اور یوسی چئیرمینوں کی بڑی تعداد نے پی ٹی آئی
جنوبی پنجاب کے صدراسحاق خاکوانی اور جنرل سیکرٹری عون عباس بپی کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں چار سابق ایم پی ایز،دس یوسی چئیرمینزاورصد رڈسٹرکٹ باربہاولنگر شامل ہیں۔آئی این پی کے مطابق بہاولنگرکے نواحی علاقے میں منعقدہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی تقریب میں پی پی 280سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمدیارممونکا،پی پی 279سے ہی پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے و سابق ضلعی صدرراؤ اعجازعلی خان،پی پی 284سے مسلم لیگ ضیاء کے سابق ایم پی اے چوہدری شاہدانجم اور بہاولنگر سے ہی مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سرداراحمدخان آکوکانے یوسی چئیرمینوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے3دسمبر کو بہاولنگرجلسہ سے قبل سابق اراکین اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کوجنوبی پنجاب میں بڑی سیاسی تبدیلی کے طور پردیکھا جارہا ہے۔