بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بلین ٹری سونامی پر شک کرنیوالوں کو عمران خان نے سرپرائز دیدیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ان کی حکومت قائم ہو گی ٗ تحریک انصاف نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے ٗہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ اگلی حکومت ہماری ہو گی۔عمران خان نے کہاکہ آلودگی سے بیماریاں پھیلتی جا رہی ہیں لیکن

اس خطرناک صورتحال کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے گیارہ سال زندگی کے کم ہوتے ہیں۔ اسی آلودگی کی وجہ سے بچوں کو بھی بہت خطرات لاحق ہیں تاہم اس کا توڑ درخت لگا کر کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا تو ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنے درخت لگائے جا سکتے ہیں، لیکن بلین ٹری سونامی سارے پاکستان کے لیے مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی اشتہاروں میں نہیں زمین پرلگائے گئے۔ اگر کسی کو بلین ٹری سونامی پر شک ہے تو انہیں مطمئن کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…