اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

قبل از انتخابات کی افواہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جون میں اپنی مدت پوری کریگی جس کے دو ماہ بعد الیکشن ہونگے وزیراعلی بلوچستان کی تجویز پر بلوچستان کیلئے دس سالہ خصوصی پیکیج کے تحت سکول‘گیس ‘بجلی اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے کوشش ہوگی کہ ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آکر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لوں حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور

قانون کی بالا دستی قائم رہنی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی‘وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری‘ وفاقی وزراء عبدالقادر بلوچ‘ سردار زادہ دوستین ڈومکی‘صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی‘مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سنےئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر‘صوبائی مشیر سردار درمحمد ناصر ودیگربھی موجود تھے‘ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی دعوت پر بلوچستان کا دورہ کیا اور یہاں پر سی پیک سمیت تعلیم صحت اور دیگر ترقیاتی حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایل پی جی گیس کی سہولیات پہنچانے کیلئے20ارب روپے کی اسکیم کی منظوری دی ہے منصوبے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کام کریگی انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی بحران نہیں پہلے بھی آئین اور قانون کے مطابق حکمرانی ہوتی تھی آج بھی آئین اور قانون کے حکمرانی کی ضرورت ہے موجودہ حکومت جون2018میں اپنی مدت پوری کریگی اور اس کے دو ماہ بعد انتخابات ہونگے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دس سالہ پیکیج کی بھی منظوری دی گئی ہے جس سے بلوچستان ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہوگانہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے ہر دو ماہ بعد کوئٹہ کا دورہ کرکے ترقیاتی عمل کا جائزہ لونگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…