منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سینئر رہنماؤں کی رائے مسترد، نواز شریف نے آئینی اداروں کے خلاف اپنی جنگ عوام میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے سینئر رہنماؤں حتی کہ اپنے ہی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رائے کو بھی رد کرتے ہوئے آئینی اداروں کے خلاف اپنی جنگ عوام میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جن جلسوں کا پروگرام بنایا گیا ہے ان میں نواز شریف اداروں کے آئینی حدودسے تجاوز پر آواز اٹھانے کی

منصوبہ بندی کر چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے حدیبیہ پیپر ملز کو دوبارہ کھولنے کو بھی سیاسی انتقام کی کاروائی قرار دیا ہے نواز شریف آج منگل کو اسلام آباد آئیں گے اور انہوں نے یہاں بھی ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤ ں کے اجلاس میں پیر کو اہم فیصلے کرلیے گئے اور اس اجلاس میں یہ طے کر لیا گیا ہے کہ دو اہم اداروں کی طرف سے آئینی حدود سے تجاوز،مائنس نواز شریف فارمولا اور پارٹی قیادت کی کردارکشی سب نامنظو ہے ن لیگ کو انتخابات ہونے سے قبل ہی ان میں دھاندلی کی بھی بو آنے لگ گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہی قبول نہیں ہے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف،وزیر اعلٰی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری،وفاقی وزراء اور اہم رہنما شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اتفاق کیا گیا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سیل قائم کر کے انتخابات کی بھرپورتیاریاں کرے گی ۔عام انتخابات میں تاخیر اور ممکنہ دھاندلی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔۔۔ اس پربھی اتفاق ہوا کہ سابق وزیرا عظم نواز شریف ملک بھر میں عوام رابطہ مہم کے لیے جلسوں سے خطاب کریں گے۔یہ فیصلہ بھی ہوا آئین کابھرپورتحفظ کیاجائیگا اورکسی بھی ادارے کی طرف سے آئینی حدود کے تجاوز کیے جانے پربھرپورمزاحمت کی جائے گی اور

ایسے اداروں کے حوالے سے نواز شریف پہلے نام لیے بغیر بات کریں گے اور پھر اعلی عدلیہ اور ایک اور ادارے کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے نواز شریف اپنی نا اہلی کے حوالے سے عدالتی فیصلہ کسی صورت ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…