اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےنجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ طارق جمیل آخری شخصیت تھے جنہوں نے 1999ء میں ہماری وفاقی کابینہ سے خطاب کیا توشام کوہماری حکومت ٹوٹ گئی اور ہم سب گھرواپس آگئے تھے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب ان سے سوال کیا گیاکہ ’’میاں نوازشریف نے مولانا طارق جمیل سے دعا کروائی ہے کہ ان
کے حق میں سب بہترہوجائے‘‘جس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل میرے لیے بہت قابل احترام شخصیت ہیں۔ میں نے خود بھی 40دن تبلیغ جماعت کے ساتھ صرف کیے ہیں۔لیکن 1999ء میں جب مولانا طارق جمیل نے آخری وقت میں ہماری کابینہ میں آکردرس دیا تھا اور دعا کروائی تھی تو اسی دن ہماری حکومت ختم ہوگئی تھی ۔ملک میں مارشل لاء لگ گیا تھا اور ہم سب گھرواپس آگئے تھے