لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 6بھارتی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تمام بھارتی پروازیں لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوں گی جو کہ لاہور سے کراچی کا فضائی روٹ استعمال کریں گی ۔ بھارتی پروازیں کراچی کی فضائی حدود سے مشرق وسطی کے ممالک
روانہ ہوں گی اور بھارت واپسی پر بھی پروازیں یہی روٹ استعمال کریں گی ۔ ان بھارتی پروازوں میں ائیر انڈیا کی امرتسر سے دبئی جانے اور آنے والی پروازیں 191 اور 192، چندی گڑھ سے شارجہ جانے اور آنے والی پروازیں 187 اور 188، انڈی گو ائیر کی چندی گڑھ سے دبئی کی پروازیں 655 اور 656شامل ہیں ۔