جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حالات جیسے بھی ہوں ،یہ کام ہر صورت کروں گا،نوازشریف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ٗ اپنے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کا آخری حد تک دفاع کرونگا ٗ خیبر سے کراچی تک پوری قوم کومعلوم ہے کہ یہ یکطرفہ احتساب خاص مقاصد کیلئے ہے ٗ ملک کے 21کروڑ عوام کے حقوق اور ان کی بہتری کیلئے ہم اپنا پروگرام جاری رکھیں گے۔ وہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اتوار کی سہ پہر

کو میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں پاکستان کی معیشت کو بحال کردیا ہے۔ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں اور سب سے بڑی بات سی پیک منصوبے نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ٹیک آف کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے دشمن کبھی اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔ ملک کا مستقبل جمہوریت اور سیاست میں ہے اور آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے انشاء اللہ اپنی اننگز بھرپور طریقے سے کھیلوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…