اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کیس میں آئندہ سماعت کیلئے قانونی حکمت عملی تیار کرلی۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایک افسر سے نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ کلبھوشن کیس کی آئندہ سماعت پر بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو معاملے پر درخواست بھارت نے ضرور دائر کی ہے مگر یہ مقدمہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگلی سماعت کے لیے اپنی قانونی حکمت عملی تیار

کرلی ہے جس پر عملدرآمد آئندہ چند دنوں میں شروع کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیش کش بھی کی اور اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھارتی ہائی کمیشن کو ارسال کردیا گیا ہے۔واضح رہے تھے کہ کبلھوشن کیس کی رواں برس 18 مئی کو ہونے والی سماعت پر آئی سی جے نے پھانسی کی سزا مؤخر کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا ٗ وزارتِ خارجہ نے آئی سی جے کو آگاہ کیا تھا کہ پھانسی روکنے سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…