اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اسد کھرل نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ٹھیک ہیں لیکن حمزہ شہباز کے لیے مریم نواز قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی جو گھریلو میٹنگ ہوئی تھی، اس میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور بیگم کلثوم بھی موجود تھیں ۔اس میٹنگ میں نواز
شریف نے باقاعدہ طور پر سلمان شہباز کو بطور سیاسی جانشین لانچ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ شہباز شریف کا نام سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ہے اور حدیبیہ کیس میں بھی ان کا نام ہے۔ جبکہ حمزہ شہباز ایم این اے اور ایم پی اے، دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے۔ مریم نواز، کیپٹن صفدر اور نواز شریف پر کیسز ہیں جبکہ اسحاق ڈار بھی ملک سے باہر موجود ہیں۔اسد کھرل نے بتایا کہ اس سے قبل مریم نواز کے داماد راحیل منیر کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آرہا تھا۔ سلمان شہباز کو لانچ کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ان کا چوہدری منیر کے خاندان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔ چوہدری منیر کا طیارہ سب سے زیادہ سلمان شہباز نے استعمال کیا ہے۔ اسد کھرل نے مزید بتایا کہ مریم نواز کا انٹرویو کرنے کے لیے ہمارے ایک صحافی دوست نے رابطہ کیا تو ان کے صاحبزادےجنید صفدرنے کہا کہ میں آنے والا وزیر اعظم ہوں ، ماما کو چھوڑیں اور آپ میرا انٹرویو کریں۔پروگرام کے دوران اسد کھرل نے مزید کیاکہا آپ بھی دیکھئے اور سنئے