جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو،پاکستان کا فیصلہ اچانک تبدیل،اہم ترین اعلان کردیاگیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی بحریہ کے کمانڈرکلبھوشن یادیوجس کوجاسوسی کے الزام میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے کو بیوی کے ساتھ ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔وزارت خارجہ نے جمعہ نے کہا کہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکیاگیا ہے۔بیان کے مطابق اس سلسلے میں بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کوباضابطہ طورپر جمعے کو آگاہ کردیاگیا ۔یادرہے کہ کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پٹیل بھارتی بحریہ میں کمانڈر تھا اور بھارتی انٹیلی جنس ادارے را کیلئے کام کرتاتھا انہیں گزشتہ سال تین مارچ کوغیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہونے کے بعدگرفتار

کرلیاگیاتھا۔ انہوں نے ایک مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ انہیں را نے جاسوسی ، دہشتگردی اورتخریبی کارروائیوں کیلئے منصوبہ دیاتھا تاکہ پاکستان کوغیرمستحکم کیاجائے اس کاعمل پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف تھا۔یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کواس سال اپریل میں ایک فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔بھارت نے سزائے موت کیخلاف بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے جس نے پھانسی پر عملدرآمد رکوانے کیلئے پاکستان سے کہاہے ۔اس سے قبل پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لئے بھارت کو کسی قسم کی رسائی دینے سے انکار کردیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…