جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت افواج کا نئی دہلی میں اہم اجلاس،بڑا بریک تھرو،آئی ایس پی آرنے تفصیلات جاری کردیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز اور بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس نے 2003ء کے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کے معاہدے کی بحالی پر زور دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ سے عام لوگو ں کی اموات واقع ہوتی ہیں۔نئی دہلی میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈ سیکیورٹی فورس کے درمیان تین روزہ مذاکرات کے اختتام پر جمعہ کو جاری ہونیوالے

بیان میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مقامی کمانڈروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ چھوٹے مقامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کریں ، اس کے علاوہ مقامی کمانڈر بارڈر مینجمنٹ کے معاملات کو بھی کمپنی اور بٹالین کی سطح پر حل کرنے کی کوشش کرے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران سمگلنگ اور سرحد پار کرنے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ۔بیان کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اکثر مواقع پر دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے خواتین اور بچے نشانہ بن جاتے ہیں اسی تناظر میں اجلاس میں کہا گیا کہ عام لوگوں کی اموات اور انہیں نقصان پہنچنے کی وجہ سے 2003ء کے جنگی بندی کے معاہدے کی بحالی ضروری ہے۔غلطی سے سرحد پار کرنیوالے لوگوں اور بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں کی مشکلات کم کرنے کیلئے نئی تجاویز پر غور کیا گیا۔ ان تجاویز کا مقصد ان ماہی گیروں کی جلد واپسی کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں دونوں اطراف سے بچھڑے لوگوں کو خاندان سے ملانے کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارت کی جانب سے تعمیرات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور اس قسم کی تعمیرات کو روکنے کے حوالے سے باہمی خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…