اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بینک رپورٹ سے ظاہر ہے، پاکستان معاشی اہداف پانے میں ناکام ہوگا، پاکستان میںقبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں، ملک میں تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں ، خسارہ کے باعث پاکستان کی معاشی گروتھ کے اہداف پورے نہیںہونگے۔جمعہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں۔ جمہوریت بچانے، مضبوطی کیلئے الیکشن کی ضرورت ہے، ملک میں تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں گورنس مکمل طورپر مفلوج ہے، ورلڈ بینک رپورٹ سے ظاہر ہے، پاکستان اہداف پانے میں ناکام ہوگا،خسارہ کے باعث معاشی گروتھ کے اہداف پورے نہیں ہونگے۔