پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کو غیر ریاستی عناصر کا بڑا چیلنج درپیش ہے، احسن اقبال

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو نان سٹیٹ ایکٹرز (غیر ریاستی عناصر )کا بڑا چیلنج درپیش ہے، ہمیں اپنے ملک کو نفرت سے پاک اورقائداعظم کے فرمودات کے مطابق بنانا ہے، جمہوریت کے راستے پر چلتے رہتے تو

پاکستان ایک متحد اور ترقی یافتہ ملک ہوتا،پولیس مضبوط ہوگی تو طاقتور کمزور پر ہاتھ نہیں ڈال سکے گا، پاکستان کو تاریخ شہداء کے خون سے عبارت ہے۔جمعہ کو پولیس اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران اورنوجوان کی مہارت سے متاثر ہوا ہوں۔ دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت سمٹ چکی ہے، نجی شراکت داری سے ہرشعبے نے ترقی کی ہے، پولیس عوام کی خدمت کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو نان سٹیٹ ایکٹرز کا بڑا چیلنج درپیش ہے،پاکستان کی تاریخ شہدا کے خون سے عبارت ہے،ہمیں اپنے ملک کو نفرت سے پاک اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق بنانا ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کو جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا، جمہوریت کے راستے پرچلتے رہتے تو پاکستان ایک متحداور ترقی یافتہ ملک ہوتا،پولیس فرائض کی ادائیگی میں ایمانداری کو اپنا شعار بنائے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس بہترین تربیت سے ہی معیاری خدمات انجام دے سکتی ہے،پولیس مضبوط ہوگی تو طاقتور کمزور پر ہاتھ نہیںڈال سکے گا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…