اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

محمد علی کی یادیں میری زندگی کا انمول اثاثہ ہیں :زیبا

datetime 20  اپریل‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک)اداکارہ زیبا نے کہا ہے کہ دنیا سے چلے جانے کے بعد فنکاروں کی شناخت کو زندگی دینے میں ان کے چاہنے والے اہم کردار ادا کرتے ہیں،میں خود کو دنیا کی خوش نصیب عورت سمجھتی ہوں کہ اس عظیم شخص (محمد علی) کی رفاقت نصیب ہوئی۔ ازدواجی زندگی کے 38 برس ان کے ساتھ گزارے ان کو فراموش کرنا ممکن نہیں باقی زندگی ان کی یادوں کے سہارے گزارنا چاہتی ہوں۔ آج بھی محمد علی کی یادیں میری زندگی کا انمول اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے لیجنڈ اداکار محمد علی کی 84 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مصطفی قریشی نے کہا کہ جو شفقت ہم نے محمد علی سے پائی وہ ہم آگے منتقل نہیں کرسکے جس کا افسوس ہے۔ منور سعید نے کہا محمد علی فنکاروں کے دکھ و تکلیف کو محسوس کرتے تھے انہوں نے اپنے انداز سے فلمی صنعت کے وقار کو بھی بلند کیا۔ محمد احمد شاہ نے کہا کہ محمد علی نے جو زیڈ اے بخاری اوپن ایئر تھیٹر کا افتتاح کیا وہ آرٹس کونسل کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ محمد منظور بیگ ، گلوکار ظفر رامے ، نواب حسن صدیقی ،محمد اقبال لطیف اور شفیق وارثی نے کہا کہ محمد علی عظیم فنکار ہی نہیں بلکہ عظیم انسان بھی تھے بعدازاں لیجنڈ سٹار کی 84 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ،تقریب میں سلیم آفریدی، ذاکر مستانہ، سلیم دانش اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…