کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 48 ہزار 794 میٹرک ٹن چائے در آمد کی گئی جس کی مالیت 13 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز سے زائد بنتی ہے جبکہ گزشتہ مالی
سال کی اسی مدت میں13کروڑ44لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی، پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سویابین، پام آئل سمیت دیگر خوردنی تیل کی درآمدات میں بھی 78.11 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ،مذکورہ عرصے کے دوران ملک سے خوراک کی برآمدات میں 17 فیصد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔