اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر ا ج پاکستان پہنچے گے جنہیں وزیراعظم نواز شریف اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے جب کہ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔چین کے صدر ڑی جن پنگ کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوگا تو پاک فضائیہ کے 6 طیارے اسے سلامی دیتے ہوئے نور خان ایئربیس اتاریں گے جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف اپنی کابینہ سمیت مہمان چینی صدر کا استقبال کریں گے جب کہ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔ چینی صدر کے تاریخ ساز دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو پاک چین دوستی کے بڑے بڑے ہورڈنگ سے سجایا گیا ہے، جی ٹی روڈ، موٹر وے اور مری روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ 20 اور 21 اپریل کو ایئرپورٹ روڈ صبح 8 بجے سے دوپرہ 2 بجے تک بند رہے گی۔چین کے صدر کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مہمان صدر کوایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کاسب سے بڑا سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔چینی صدرکا یہ رواں سال کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جب کہ ان کے ہمراہ خاتون اول، وزرا، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما، اعلیٰ سرکاری حکام اورسرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہان بھی ہوں گے، صدرممنون حسین کی جانب سے چین کے ہم منصب کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا جائے گا جس کے بعد چین کے صدر اور وزیراعظم نوازشریف باضابطہ مذاکرات کریں گے، اس کے علاوہ چین کے صدر ڑی جن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
چین کے صدر سے چیرمین جوائنٹ چیفس آ ف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف مارشل سہیل امان اورنیول چیف ایڈمرل ذکا ا? سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی اور چوہدری برادران بھی چین کے صدر سے ملاقات کریں گے جب کہ خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص، صحافی، سفارت کار اور بیوروکریٹس کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درالحکومت میں واقع تمام ہوٹل،ریستوران، شادی ہالزمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے اورتجارتی سرگرمیاں، تقریبات اوردیگرامورمعمولات کے مطابق جاری رہیں گی، وزارت خارجہ ،اطلاعات ونشریات،داخلہ، خزانہ،منصوبہ بندی، پانی وبجلی اور پٹرولیم وقدرتی وسائل کے افسران کی چھٹیوں کے ساتھ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اورسینیٹ افسران اورمتعلقہ اہلکاروں کی بھی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
چین کے صدر ژی جن پنگ تاریخ ساز دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































