جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پیراڈائز لیکس،ایاز خان نیازی کس بڑے کرپشن سکینڈل میں ملوث تھے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کے بڑے سکینڈل میں ملوث تھے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی ای جے کی جانب سے پیراڈائز لیکس میں این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کی کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایاز خان نیازی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کے بڑے سکینڈل میں ملوث تھے ۔مخدوم امین فہیم نے انھیں چیئرمین لگایا تھا۔سکینڈل میں پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی بھی ملوث پائے گئے تھے

جنھیں گرفتار بھی کیا تھا تھا۔(ق) لیگ کے سابق وزیر صحت نصیر خان کے بیٹے اور فیملی ارکان بھی اس سکینڈل میں ملوث تھے ۔یاد رہے کہ ایاز خان نیازی دبئی میں نائٹ کلب چلاتے تھے وہاں سے ان کے تعلقات پی پی پی کے سیاسی رہنماؤں سے بنے تھے جس کے بعد انھیں اہم ادارے کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔این آئی سی ایل سکینڈل سپریم کورٹ میں چلتا رہا۔واضح رہے کہ پانامہ لیکس کے بعد آئی سی ای جے نے پیراڈائز لیکس جاری کردی جس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت درجنوں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ، پیراڈائز لیکس میں برطانوی ملکہ الزبتھ، امریکی وزیر خارجہ اورتجارت،ترک وزیراعظم کے بیٹے ، اردن کی سابق ملکہ نور ، کینیڈین وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں اور مشیروں مائیکرو سافٹ ، ای بے کے بانیوں کے نام شامل ہیں ، پیراڈائز لیکس ایک کروڑ 34 لاکھ دستاویزات پر مشتمل ہے ، پیراڈائز لیکس میں نامور سیاستدانوں ،شہزادوں ،سرمایہ کاروں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات جن میں میڈونا اور پاپ سنگر نونو کا نام بھی سامنے آیا ہے ، پیراڈائز لیکس دستاویزات میں180ملکوں کی 25 ہزار سے زائد کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے، پیراڈائز لیکس میں 47 ممالک کے 127 افراد کے نام شامل ہیں ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پانامہ لیکس کے بعد سامنے آنی والی پیراڈائز لیکس میں امریکی وزیر خارجہ کا نام بھی ٹیکس چھپانے والے افراد میں شامل ہے ۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے 10 ملین پاؤنڈز آف شور کمپنیوں میں چھپائے جب کہ فیس بک ، نائیکے اور ای بے کمپنیوں کی جانب سے کئی ملین ڈالر ٹیکس چھپانے کی تفصیلات پیرا ڈائز لیکس میں شامل ہیں ۔ دستاویزات جرمن اخبار میں سنگا پور اور برمودا سے حاصل کیں ۔ ٹرسٹ اور فنڈز کے ڈیٹے پر مشتمل دستاویزات 1950 سے 2016 تک بنائی جانے والی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات پر مشتمل ہیں ۔ تحقیقاتی کاوش میں 67 ملکوں کے 360 صحافیوں نے کام کیا ۔ آئی سی آئی جے کی جاری کردہ پیراڈائز لیکس میں جن پاکستانیوں کے نام شامل ہیں

ان میں سے اہم ترین شخصیات سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی اور کئی پاکستانی بزنس مین شامل ہیں ۔ دستایزات کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے پاکستان آنے سے چند ہفتے قبل برٹش ورجن آئی لینڈ میں اپنے بیٹوں اور بیٹی کے نام پرانٹارک کیٹک ٹرسٹ قائم کیا جسے برمودہ سے چلایا جا رہا تھا ۔ اس ٹرسٹ میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے بیٹے اور بیٹی کی بطور بیفیشل اونرز نام سامنے آئے ہیں ۔ سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نے برٹش ورجن آئی لینڈ میں 2010 میں جب وہ این آئی سی ایل کے چیئرمین تھے چار آف شور کمپنیاں قائم کیں ۔ ان مجوزہ کمپنیوں کے بیفیشنل اونرز میں ان کے خاندان کے دیگر افراد کے نام شامل ہیں ۔ ترکی کے وزیر اعظم کے 2 بیٹوں کے نام بھی پیراڈائز لیکس میں آ گئے ۔ آئی سی آئی جے کی جاری کردہ دستاویزات میں قطر ی شہزادے شیخ جاسم الثانی کی آف شور کمپنی کا نام بھی سامنے آیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…