اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی اور سعودی عرب نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیل دینے پر آمادہ ہو گئے، تفصیلات کے ایک نجی ٹی وی کے مطابق مختلف ممالک سے نیب کو خطوط کے جواب ملنے شروع ہو گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ دبئی اور سعودی عرب نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیل دینے پر آمادہ ہیں اس کے علاوہ برطانیہ نے نیب کے خط پر مزید شواہد کا مطالبہ کیا ہے۔ مختلف ممالک
کو قانونی معاونت کے لیے نیب نے 21 خطوط لکھے ہیں۔ دبئی سے گلف سٹیل ملز اور ایف زیڈ ای کمپنی کی معلومات مانگی گئی ہیں، سعودی عرب سے عزیزیہ سٹیل ملز کے بارے ریکارڈ دینے کی گزارش کی گئی ہے اور اس کے علاوہ برطانوی حکام سے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ سعودی عرب اور دبئی نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔