لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا ء اور اہم رہنما شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال ،آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر کے روز ہی لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 7نومبر کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔