ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

اس کرکٹر پر تھوڑا کام کیا جائے ،اوپننگ کا مسئلہ حل ہوجائیگا،رمیز راجہ نے کھلاڑی کا نام تجویز کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے نوجوان اوپنر فخرزمان کو بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کرنے کی تجویز پیش کردی۔ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ فخرزمان کو بطور ٹیسٹ اوپنرتیار کیا جا سکتا ہے، آسٹریلوی ڈیوڈ وارنر اور بھارتی شیکھر دھون جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف کو ابتدا میں ہی دبائو کا شکار کردیتے ہیں،فخر زمان ردھم میں ہوں تو بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں،ان کی تکنیک پر تھوڑا

کام کرلیا جائے تو پاکستان کا یہ تجربہ کامیاب اور ٹیسٹ اوپننگ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں وہی جارحانہ پن نظر آنے لگا جو جدید کرکٹ کی ضرورت سمجھا جاتا ہے،البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں درست کمبی نیشن کیلیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہوگی، انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق اپنے ٹمپرامنٹ کی وجہ سے کریز پر زیادہ قیام کرتے ہوئے حریف کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کردیتے تھے لیکن نوجوان بیٹسمین مسائل کا شکار نظر آتے ہیں، اظہر علی اور اسد شفیق کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے سے بھی ٹیم تھوڑا اپ سیٹ ہوئی،بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں فارم کا مسئلہ حل اور بہتری کیلیے تھوڑا کام کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے مستقبل کی پلاننگ کرنا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ تمام تر خامیوں کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آہی جاتا ہے،اسے نکھارنے اور سنوارنے کیلیے مناسب رہنمائی اور محنت کی ضرورت ہے، قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال چند کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کی بھٹی سے گزارنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، شاداب خان اس کی مثال ہیں، پوری امید ہے کہ پاکستان کو ایسے نوجوان کرکٹرز ضرور مل جائیں گے جو سینئرز کا خلا پر کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…