پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کااعلان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے خیبرپختون خوا کی اسمبلی توڑنے کو بھی تیارہیں۔اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہئے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں

تاخیر قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کی قیادت بحران کا شکار ہے اور شریف خاندان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کو اہلیہ کی عیادت کیلئے کبھی لندن اور کبھی عدالتوں میں پیشی کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا ہے ۔نواز شریف لندن اور اسلام آباد کے درمیان معلق ہو کر رہ گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…