جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈارکو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ،بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن،نیب نے انتہائی قدم اٹھا لیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لندن(آن لائن،اے این این) قومی احتساب بیورو نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ نیب کے ذرایع کا کہنا ہے کہ وٰزیر خزانہ اسحق ڈار اور اہل خانہ کے متحدہ عرب امارات یو اے ای میں اثاثوں کو منجمد کرنے کے عدالتی حکم پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نیب یو اے ای حکومت سے رابطہ کرئے گا ، نیب یو اے ای

حکومت کو احتساب عدالت کے حکم نامہ سے بھی آگاہ کرئے گا اور اسی حکم نامے کے تحت یو اے ای سے قانونی مدد بھی مانگی جائے گی زرایع نے بتایا کہ یو اے ای میں اسحق ڈار اور اہل خانہ کے مزید اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی اوراسحق ڈار کے بچوں اور بے نامی جائیدا د پر یو اے ای حکومت سے تعاون کرنے کی درخواست کی جائے گی ،واضح رہے کہاحتساب عدالت نے اسحق ڈار اور اہل خانہ کیدبئی میں اثاثے منجمند کرنے کے نیب فیصلے کی توثیق کر رکھی ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہین جہاں ان کی انجیو پلاسٹی متوقع ہے مگر نیب ان کے خلاف متحرک ہے۔دریں اثناء دل کے عارضے میں مبتلا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈاکٹروں نے ڈسچارج کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹروں نے اب انہیں ڈسچارج کردیا ہے ۔ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے معائنے کے لیے ا گلے ہفتے پھر بلا یا ۔ادھر سپیکر قومی اسمبلی نے بھی میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ اسحاق ڈار کی طبیعت نا ساز ہے اور انہیں لندن کے ہسپتال میں سٹنٹ بھی ڈالے گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…