اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پر ان کی مبینہ کردار کشی کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے ایف آئی اے کو تحریری طور پر دی گئی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے ٗاپنی
درخواست میں رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ فیس بک اور دیگر پر کردار کشی سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسی مہم سے پارلیمنٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔