جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمرہ زائرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، شہر شہر مظاہرے،حکومت متحرک،بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ /کوئٹہ /اسلام آباد(اے این این)عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کی شرط کیخلاف احتجاج کاسلسلہ بدستورجاری ، حکومت معاملے کے حل کیلئے سرگرم ، وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن و فنانس محمد اشرف لنجار کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس ، حکام کی طرف سے حج آرگنائزر ز اور ٹریول ایجنٹس کے موقف کی تائید ،بائیومیٹرک تصدیق کی ذمہ دار’’اعتماد کمپنی ‘‘کو زائرین کی مشکلات

کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت، کمیٹی کااگلا اجلاس منگل کوطلب ، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرتصدیق کی شرط کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کاسلسلہ بدستورجاری ہے ۔جمعرات کو جھنگ میں نواز چوک تا پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں جھنگ کے تمام ٹریول ایجنٹس نے شرکت کی ۔ٹریول ایجنٹس کے صدر ملک ارشد نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کی ذمہ داری صرف ایک کمپنی کو سونپی گئی اس کمپنی کے دفاترکی تعدادبہت کم ہے جس کے باعث زائرین کو مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے کاکہ اعتمادکمپنی کی جانب سے پہلے650روپے لے کے تصدیق کی جارہی تھی مگر اب1250 لیے جارہیں جبکہ کئی شہروں میں تین ہزار بھی لیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بائیو میٹر ک پر اعتراض نہیں اعتماد پر اعتراض ہے ۔اس صورت حال میں ایک طرف فضائی کمپنیوں کے فلائٹ شیڈول متاثر ہورہے ہیں تودوسری طرف ٹکٹ کی مد میں ہمیں شدید نقصان کا سامنا ہے اگر یہ سلسلہ شروع ہی کرنا تھا تو اس کے لیے ہمیں وقت دیا جانا چاہیے تھا۔ ادھرکوئٹہ سمیت ملک

کے دوسرے شہروں میں بائیومیٹرک تصدیق کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔ دوسری جانب عمرہ زائرین کو بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن و فنانس محمد اشرف لنجار کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حج آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) کے چیئرمین حاجی مرزا خان خلجی، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے میاں زاہد،

بائیومیٹرک تصدیق کرنے والی کمپنی اعتماد کے کیپٹن( ر) محمد حنیف سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دیئے جانے کے بعد زائرین کودرپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ حج آرگنائزر ایسوسی ایشن اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مطلوبہ انتظامات مکمل کئے بغیر عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کی شرط لاگو کئے جانے پر

اعتراض اٹھایا۔ ہوپ کے چیئرمین حاجی مرزا خان خلجی نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں بائیومیٹرک تصدیق کرنے والی کمپنی ’’اعتماد‘‘کے دفاتر کی تعدادانتہائی کم ہے جس کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بائیومیٹرتصدیق کیلئے انہیں کئی کئی دن قطار میں کھڑے ہوناپڑتاہے جس سے خصوصاًخواتین اور بزرگ زائرین جسمانی اور ذہنی کرب میں مبتلاہوتے ہیں ۔ا نہوں نے بتایاکہ ڈیڑھ کروڑ آبادی والے شہر

کراچی کیلئے صرف بارہ کاؤنٹرز ہیں جبکہ بلوچستان میں اس کمپنی کا صرف ایک دفتر ہے اسی طرح دور دراز اضلاع سے آنیوالے زائرین کیلئے انتظار گاہ اور نہ ہی دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کے تمام اضلاع میں کمپنی کے دفاتر اور کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائیں، دو ماہ تک بائیومیٹرک تصدیق کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اس دوران ملک بھر میں نجی کمپنی کے دفاتر اور سیٹ اپ بنایا جائے

جس کے بعد بائیومیٹرک تصدیق پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے حج آرگنائزر اور ٹریول ایجنٹس کے موقف کی تائید کی اور اعتماد کمپنی کو زائرین کی مشکلات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اعتماد کمپنی کے نمائندے نے نئے دفاتر اور کاؤنٹرز بنانے کا یقین دلایا اور تفصیلی جواب کیلئے منگل تک کا وقت مانگاجس کے بعد وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف نے منگل کو کمیٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کرلیا جبکہ آئندہ اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…