اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشریف سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، احتساب عدالت کے امور پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا۔میڈیار پورٹ کے مطابق جمعرات کو چوہدری نثار نے پنجاب ہاؤس میں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور،پارٹی اختلافات
اوراحتساب عدالت کے امور پر گفتگو کی گئی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیں عدالتی معاملات مں احتیاط سے کام لینا چاہیے ٗاداروں پر تنقید سے ملک اور پارٹی کو نقصان ہوگا۔نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔