اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کر گئیں، تفصیلات کے مطابق دینا واڈیا کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ 98 برس کی عمر میں
انتقال کر گئی ہیں، دینا واڈیا قائداعظم کی اکلوتی صاحبزادی تھیں وہ 15 اگست 1919ء کو لندن میں پیدا ہوئیں، وہ 2004ء میں پاکستان آئیں ا ور انہوں نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔