لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کارکنوں کو اپنے استقبال کے لئے ائیر پورٹ آنے سے روک دیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے بتایاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ کارکنوں کے جذبات
اور پیارکی قدر کرتے ہیں۔ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اور دل میں بستے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کارکن ایئرپورٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔