جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

’’گول مال اگین‘‘ 2017 کی سب سے کامیاب فلم بن گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال اگین‘ نے بزنس کے اعتبار سے رواں سال کی سب سے بڑی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم سیریز ’گول مال‘ کے چوتھے سیکوئل نے پہلے ہی دن 30 کروڑ سے زائد اور جلد ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر

خوب داد سمیٹی جب کہ فلم کو پہلے ہی سپر ہٹ قرار دیا جارہا تھا مگر اب ’گول مال اگین‘ نے رواں سال کی کامیاب فلم ’جڑواں ٹو‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے 200 کروڑ کے کلب میں جگہ بنالی ہے۔بھارتی تجزیہ نگار رمیش بالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے مجموعی کمائی کی 250 کروڑ سے زائد ہونے کی نوید سنائی۔ 100 کروڑ سے کم بجٹ پر بننے والی فلم بھارت سمیت دنیا بھر سے 252

کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی،جب کہ فلم نے بھارت میں 214 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔دوسری جانب فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلم کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہترین موضوع کے انتخاب کے لیے 7 سال انتظار کیا لیکن اس کا بہترین نتیجہ ملنے پر ہم بے حد خوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…