منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

نواب شاہ، مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے مےڈےا رپورٹس کے مطابق نواب شاہ کے قریب سکرنڈ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پر نواب شاہ اور سکرنڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جب کہ 20 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی وجوہات کاتعین تفتیش مکمل ہونے پر ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی شاہراہ پر کئی ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…