منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

وادی تیراہ میں جھڑپ، 5 دہشت گرد ہلاک،3 سیکیورٹی اہلکار زخمی

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وادی تیراہ کے علاقے نیرے بابا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح وادی تیراہ کے نواحی علاقے نہیرے بابا میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح دہشت گردوں میں سرچ آپریشن کے دوران شدید جھڑپ ہوئی ہے اور مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فورسز نے بھی زبردست جوابی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کا سلسلہ تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہا ہے۔ جھڑپ کے دوران متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم دہشتگردوں کے نام کی باقاعدہ شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 1 اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…