اسلام آباد (آئی این پی)احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع کردیا‘ نیب نے حسن اور حسین نواز کے اثاثوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی‘ رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرز ہیں‘ عدالت نے ایس ای سی پی کو دونوں ملزمان کے شیئرز قرق کرنے کی ہدایت کردی‘ احتساب عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کردی۔ منگل کو احتساب
عدالت نے حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرقی کا عمل شروع کردیا۔ نیب نے حسن اور حسین نواز کے اثاثوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ حسن اور حسین تینوں ریفرنسز میں مفرور قرار دیئے گئے تھے۔ نیب نے تمام اداروں کو خطوط لکھے تھے جس کے بعد ایس ای سی پی نے حسن اور حسین نواز کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ نیب کو دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔ اس ضمن میں احتساب عدالت نے باضابطہ کارروائی شروع کردی ہے اور متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ایس ای سی پی کو ان اثاثوں کو قرق کرنے کا حکم بھی عدالت نے جاری کردیا احتساب عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 14نومبر تک ملتوی کردی۔