اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ختم نبوت سے متعلق فارم کے بارے میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے قائم کمیٹی نے ایک اخبار میں ذمہ داروں کے تعین سے متعلق شائع شدہ خبر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذکورہ خبر بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزارت قانون و انصاف کے
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی جھوٹی خبروں سے ملکی ماحول خراب ہوتا ہے ۔اس طرح کی مذموم باتیں غیر ذمہ دار لوگ اپنے مذموم مقاصد کے لئے پھیلاتے ہیں ۔تحقیقاتی کمیٹی میں سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ،وفاقی وزیر داخہ احسن اقبال اور وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان شامل ہیں۔