منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب،تیسرا ٹی ٹونٹی دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم کتنے ہزار شائقین پہنچے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام نے امن دشمنوں کو ایک بار پھر شکست دیکرقذافی سٹیڈیم کو اپنے جوش اور جذبہ سے ’’بھر ‘‘دیا‘پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی دیکھنے کیلئے 23ہزار454سے زاہد شائقین کر کٹ کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم جا پہنچنے ‘سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ‘ پولیس کے ساتھ پاک فوج او ررینجرز کے جوانوں بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ‘۔

تفصیلات کے اتوار کے روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان ہونیوالی ٹی20میچ کو دیکھنے کیلئے لاہورسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں سے ہزاروں شائقین میچ شروع ہونے سے قبل ہی قذافی پہنچا شروع ہوگئے میچ دیکھنے آنے والے شائقین کرکٹ اپنے چہروں پر پینٹنگ بنواتے رہے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا اور جامع تلاشی لینے کے بعد اندر داخلے کی اجازت دی گئی۔قذافی اسٹیڈیم کے دروازے کھلتے ہی پرجوش شائقین کرکٹ نے شور کر کے آسمان سر پر اٹھا لیا۔پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک نظر آنے والے کئی افراد کے کوائف چیک کئے ۔پاک فوج ، رینجرز ،پولیس ، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکارقذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں مسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کی عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات رہے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کھلاڑیوں کے قیام والے ہوٹل ، وہاں سے اسٹیڈیم کے روٹ ، اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی مسلسل فضائی نگرانی کی جاتی رہی جبکہ درازے کھلنے سے قبل بھی پورے اسٹیڈیم کی جدید آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جامع تلاشی لی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…