منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ارشد وہر ااورفاروق ستار کے راستے جدا، ڈپٹی میئر کراچی نے مصطفی کمال کو گلے لگا لیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈپٹی میئر کراچی اور سابق ایم پی اے ارشدوہرہ پاک سرزمین پارٹی کو پیارے ہوگئے ۔صدرپی ایس پی انیس قائم خانی نے فاروق ستار سے استعفے دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس جاکر پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرصدر پی ایس پی انیس قائم خان نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ ارشد وہرہ کوپی ایس پی میں خوش آمدیدکہتاہوں ۔دو دفعہ ایم پی اے رہے اور موجودہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ آج ہمارے وطن پرستی کے قافلہ میں شامل ہو گئے ہیں۔ آج پاک سر زمین پارٹی کے ماننے والے ہزاروں میں ہیں ، ارشد وہرہ پی ایس پی میں شمولیت پر ایم کیوایم پاکستان کی نظرمیں برے انسان بن جائیں گے، جو پاک سرزمین پارٹی میں جاتا ہے برا ہوجاتا ہے، ۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کسی کے استعفی پر پوری ایم کیو ایم کے مستعفی ہوجائے گی ،اب وہ اپنی اخلاقی ذمے داری نبھاتے ہوئے استعفی دیں۔ہمیں یقین ہے وہ یہ ذمے داری نبھانے کے بجائے آئیں بائیں شائیں ہی کریں گے اور پاک سرزمین پارٹی یہ اعلان کرتی ہے کے ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد ہم تمام زمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایک بڑی لائن لگی ہوئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان سے کہا ہ کہ ہمیں اپنے اچھے اوربرے لوگوں کی لسٹ دیں، تاکہ ہم ان کے اچھے لوگ لیں اور برے نہ لیں ۔اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ ہم عوام کے مجرم ہیں ،بدقسمتی ہے کراچی کے عوام کو جو دے سکتے تھے نہ دے سکے، بہت کچھ کراچی کے عوام کیلیے کرسکتے تھے پرنہیں کیا، عوام کو دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا

، موجود وسائل میں بھی عوام کو کچھ نہ دے سکے، ذمے داری پوری نہیں کرسکتے توبہترہے ذمے داری چھوڑدی جائے،انہوں نے کہا کہ ایک سال صبر کیا قیادت کو بھی کہا ، اس سے زیادہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتاتھا، جتنے بھی اختیارات تھے اس میں بھی عوام کیلیے بہت کرسکتے تھے لیکن نہیں کیاگیا، انہوں نے کہا کہ جب ویژن ہی نہ ہو تو کیا کیا جاسکتا ہے، میں ہرتحقیقات کیلیے حاضرہوں،مقدمے کاسامناکروں گا، جوقانونی طریقہ کار ہے وہی اختیارکیاجائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…