نئے چیئرمین نیب کا جرات مندانہ فیصلہ ،نوازشریف کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا اقدام

29  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) شریف خاندان کے خلاف نیب حکام نے 4 عدد مزید سپلیمنٹری ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ریفرنس والیم 10 میں موجود معلومات ‘ مختلف ممالک سے شریف خاندان کی دولت بارے ملنے والی معلومات کی روشنی میں دائر کئے جائیں گے ۔ نیب کے ایک اعلی حکام نے بتایا کہ نیب کے پراسیکیوٹر شعبہ نے مزید سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کی منظوری قانونی نکات پر غور کرنے کے بعد دے گی ۔

تاہم اس حوالے سے اصولی منظوری مل چکی ہے ۔ سابق چیئرمین قمر الزمان نے بددیانتی کا ثبوت دیتے ہوئے شریف خاندان کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے ریفرنس میں کئی غلطیاں سرزد کی تھیں تاکہ شریف خاندان کو فائدہ مل سکے ۔ موجودہ چیئرمین نے سابقہ ریفرنسوں کا بغور جائزہ لیا ہے اور ریفرنس میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری ریفرنس حسن نواز ‘ حسین نواز ‘ مریم نواز ‘ نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف دائر کئے جائیں گے ۔ سپلیمنٹری ریفرنس کی تعداد 4 ہے جس میں ان کی سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات ‘ یورپ ‘ یو کے وغیرہ میں موجودہ اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادوں بارے یہ ریفرنس ہیں ۔ اس حوالے سے نیب کا پراسیکیوٹر شعبہ جائزہ لے رہا ہے اور حتمی جائزہ لینے کے بعد احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کر دیئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…