سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور گرد و نواح میں 5.9 شدت کا زلزلہ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، یہاں کے علاوہ پشاور، سوات، مردان اور ایبٹ آباد میں بھی
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلوں کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ہسپتالوں اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اس زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔