بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل کے ساتھ چین میں لرزہ خیز سلوک،ویمپ پر کیٹ واک کے دوران ہی ہلاک ہوگئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل چین میں ریمپ پر کیٹ واک کے دوران موت کے منہ میں چلی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ماڈل ولادا ڈزیوبا نے گزشتہ ماہ ہی چین کی ایک ماڈلنگ ایجنسی سے تین مہینے کامعاہدہ کرکے بیجنگ میں منعقدہ فیشن شو سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی روسی ماڈل نے مالی بحران کے باعث خاندان کی کفیل بن کر ماڈلنگ کی

چکاچوند دنیا میں قدم رکھا تھا۔پیسے کمانے کے غرض سے ماڈل ولادا ڈزیوبا چینی ماڈلنگ ایجنسی سے کئے گئے معاہدے کے تحت بیجنگ منتقل ہوگئی اور ایک ماہ تک وہ مسلسل کام کرتی رہی۔ ماڈل سے اس کی استطاعت سے زیادہ کام لیا جاتا رہا جس کا شکوہ اس نے اپنے اہل خانہ سے بھی کیا۔ولادا ڈزیوبا کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی جب بھی فون کال کرتی تو اپنی خرابی صحت کو لے کر ہمیشہ پریشان کن خبریں سناتی اور اپنے ساتھ ہونے والے استحصال اور کام کے بوجھ پر دلبرداشتہ ہوکر رونے لگتی، وہ اکثر بتاتی کہ اس سے 13 سے 14 گھنٹے تک کام لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی نیند پوری نہیں کرپاتی اور شدید تھکن کی وجہ سے بخار میں مبتلا رہتی ہے۔وہ فیشن شو میں ریمپ پر واک کے دوران اچانک غش کھا کر گر پڑی جسے تشویشناک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 2 دن قومہ میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔موت کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ کمپنی نے ماڈل کو میڈیکل انشورنس تک نہیں دیا تھا اور معاہدے کے برخلاف اس سے تین گھنٹے کے بجائے 14 گھنٹے تک کام لیا جارہا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ابتدائی شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…