جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عام انتخابات کب ہونگے؟اعلان کردیاگیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات2018 میں ہوں گے،پانامہ پیپرز مقدمہ بدعنوانی سے متعلق تھا لیکن نوازشریف کو اقامہ رکھنے پر نااہل قراردیاگیا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالا جیت کر عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور جمہوری عمل کوچلانے کایہ واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے گزشتہ چار برس میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت متعدد مسائل پرقابوپالیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اپنے خلاف مقدمات کاسامنا کررہاہے اور اس حقیقت کے باوجود عدالتوں کے روبرو پیش ہورہاہے کہ انہوں نے برطانیہ میں بیمار کلثوم نواز کی دیکھ بھال بھی کرنا ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر قانون زاہد حامدنے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ٗپاکستان میں جمہوریت مستحکم ہے اورمسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد کا کہناتھا کہ معیشت میں بہتری کیلئے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے اور افواہیں پھیلانے والے پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں۔زاہد حامد کا کہناتھا کہ مردم شماری کے بعدقومی اورصوبائی اسمبلیوں کیلئے قانون سازی ہو گی،قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ سے متعلق بل پر مشاورت جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…