جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اگر بھارت کیلئے یہ کام کیا تو اچھا نہیں ہوگا! پاکستان نے امریکہ کو انتباہ کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو مسلح ڈرون فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو مسلح ڈرون کی فراہمی سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑیگا ٗ عالمی طاقتوں کوایسے معاہدوں سے قبل ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے ٗ امریکی وزیر خارجہ کو انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا ہے ٗ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر تشدد کررہا ہے ٗ

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جار ی رکھے گا ٗبھارتی نائب صدر کے بیان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کو انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا جبکہ دورے میں پاک امریکا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو امریکی وزیر خارجہ کے سامنے اجاگر کیا گیا، دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر تشدد کررہا ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے بھارت کو ڈرون فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مسلح ڈرون کی فراہمی سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑیگا ٗ عالمی طاقتوں کوایسے معاہدوں سے قبل ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے۔بھارتی نائب صدرکے دہشت گردی کے معاون ممالک کواقوام متحدہ سے نکالنے کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی نائب صدر کے بیان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، بھارت دہشت گردوں کا معاون ملک ہے، امریکی وزیرخارجہ سے ملک میں دہشت گردی میں بھارتی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…