منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے مظالم کا صحیح اندازہ بھارت میں بیٹھ کر ہی ہوتا ہے، عبدالباسط

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )بھارت میں تعینات سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیری بہت قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت کے مظالم کا صحیح اندازہ بھارت میں بیٹھ کر ہی ہوتا ہے، بھارت کشمیر پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، ٹرمپ انتظامیہ بھارت کے پیچھے چلتی رہی

تو خطے میں امن نہیں آئے گا، کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،بھارت کے ساتھ کسی بریک تھرو کا کوئی امکان نہیں ہے مودی سرکار کشمیر پر بات کرنے سے انکاری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوتھ ایسوسی ایشن کے دفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت یوتھ ایسوسی ایشن کے چئیرمین کاشف ظہیر کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ صدر عبدالقادر اور سید یوسف علی بھی موجود تھے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ بھارت کشمیر پر کوئی نتیجہ خیز مذاکرات نہیں کرنا چاہتا، کسی بریک تھرو نہیں ہو سکتا، افغانستان میں بھارت جو منفی کردار ادا کر رہا ہے اُسے ایکسپوز کرنا ہو گا۔اس موقع پر کاشف ظہیر نے عبدالباسط کو چار سال بھارت میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ دارایاں بہتر انداز میں نبھانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آپ جیسے لوگوں کی راہنمائی کی

ضرورت ہے ایک بہتر اور روشن پاکستان کے لیے نوجوان نسل کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو سنجیدگی سے فکری و سیاسی محاذ سے راہنمائی دی جائے تاکہ وہ ایک پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…