اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی
انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی دوران سماعت مخدوم نیاز انقلابی عدالت میں پیش ہوئے عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ چونکہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کرتے ہوئے سنگل رکنی
بیچ کے فیصلے کو برقرار رکھا جائے گا بعد ازاں عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی واضح رہے کہ پانامہ پیپرز کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا ۔