لاہور( آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم کی 48گھنٹوں میں ایک اور ملاقات متوقع ہے ،ملاقات میں سابق وزیر داخلہ چودہدری نثار کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم ایک اہم پیغام ملنے کے بعد لاہور تشریف لائے۔اس ملاقات میں سینیٹ کے الیکشن تک حکومت قائم رکھنے کا معاملہ درپیش آیا ہے اور یہ بھی طے پایا ہے کہ ناراض رہنماؤں کے ذریعے ہی سے پریس کانفرنس کروا
کر فاورڈ بلاک بننے کا تاثر ختم کیا جائے اس حوالے سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اعتماد میں لے لیا گیا ہے، رپورٹ کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 48گھنٹوں میں ایک اور ملاقات متوقع ہے ،ملاقات میں سابق وزیر داخلہ چودہدری نثار کی موجودگی بھی خارج از امکان نہیں ہے اس ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔