منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف کون سے سال پاکستان واپس آئینگے ،چینلز کیا خبریں چلاتے رہے ،حقیقت کیا نکلی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ میں پھر تبدیلی ہوگئی ،اب وہ 7جنوری کو پاکستان آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم جن کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ بدھ کو پاکستان پہنچیں گے اب انکی واپسی کی نئی ٹکٹ سامنے آئی ہے جس میں انکی لندن سے 6 جنوری کو روانگی ہے اور 7 جنوری کو وہ لاہور پہنچیں گے۔ پہلے نوازشریف کی 4 جنوری کی واپسی کی

ٹکٹ بک کرائی گئی۔ بعد ازاں ٹکٹ تبدیل کروا کر 22 اکتوبر کی تاریخ کروا دی گئی اور اب تیسری بار ٹکٹ میں تبدیلی آئی ہے اور نوازشریف کی 6 جنوری کو لندن سے روانگی کی تبدیلی کی گئی۔ ٹکٹ کی تبدیلی کے مطابق وہ 6 جنوری کو لندن ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہو کر 7 جنوری کو لاہور پہنچیں گے۔اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی اور وہ لندن سے سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے والدہ کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کی۔ ذرائع نے نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، جس میں وہ سیاسی فضا اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…